ہری پور، تھانہ سٹی کی حدود میں سلنڈر دھماکے میں 9 افراد زخمی

پیر 6 اکتوبر 2025 21:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) ہری پور میں تھانہ سٹی کی حدود میں سلنڈر دھماکے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود شاہ بابا مسجد کے قریب سائیں سہیلی روڈ پر دکان میں سلنڈر بھرنے کے دوران پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور فائر فائٹر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا جن میں سے چار شدید متاثرہ افراد کو ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔

حادثہ کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوئے جن میں 66 سالہ راجہ طاہر سکنہ ہری پور،22 سالہ الیاس سکنہ کھلابٹ،17 سالہ احمد سکنہ درویش،21 سالہ احمد سکنہ ہری پور،19 سالہ حذیفہ سکنہ میلم،راشد سکنہ جاوید آباد،یاسر سکنہ ٹی آئی پی،علی سکنہ سینٹرل جیل اور حبیب سکنہ میلم شامل ہیں۔