چیچہ وطنی کے قریب ملت ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی

منگل 7 اکتوبر 2025 15:15

چیچہ وطنی کے قریب ملت ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) چیچہ وطنی کے قریب ملت ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی،ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور جانیوالی ملت ایکسپریس نے گزشتہ شام چیچہ وطنی ریلوے سٹیشن کراس کیاتو گرین سگنل دینے والے سٹیشن ماسٹر افتخار گجر نے ٹرین کی آخری بوگی کے ایک پہیئے میں دھواں اٹھتے دیکھ کر ڈرائیور کو فوری طور پر گاڑی روکنے کا مواصلاتی پیغام دیا،ڈرائیور4کلومیٹر دور ٹرین کو روکنے میں کامیاب ہوگیا چنانچہ ایک گھنٹہ کی چانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ ٹرین کا ایک پہیہ ہیٹ اپ ہوگیا تھا جس سے ٹرین کے ڈی ریل ہونے کا خدشہ تھا، ریلوے کے ٹیکنیکل سٹاف نے متاثرہ بوگی کو الگ کرکے ٹرین کو لاہور کیلئے روانہ کردیا ،خانیوال سے ریلیف انجن طلب کرکے متاثرہ بوگی کو چیچہ وطنی واپس منگوالیا گیا ہے، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ بوگی کی مکمل مرمت کے بعدلاہور کیلئے روانہ کیا جائیگا۔