امارات، چین اورمصر میں نئے تعینات ہونے والے تین نئے سعودی قونصل جنرل نے حلف اٹھا لیا

منگل 7 اکتوبر 2025 14:22

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) متحدہ عرب امارات، چین اور مصر میں نئے تعینات ہونے والے تین نئے سعودی قونصل جنرل نے حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق نئے سفارتکاروں نے ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے سامنے حلف اٹھایا۔ایس پی اے کے مطابق علی الحجی المعین کو چین کے شہر گوانگزو، عبداللہ آل داود کو مصر کے شہر الاسکندریہ اور ڈاکٹر مشعل الغامدی کو دبئی میں قونصل جنرل مقرر کیا گیا ہے۔