برطانیہ کی ٹینس سٹار ایما رادوکانو کاڈبلیو ٹی اے وہان اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں سفر تمام

منگل 7 اکتوبر 2025 17:43

برطانیہ کی ٹینس سٹار ایما رادوکانو کاڈبلیو ٹی اے وہان اوپن ٹینس ویمنز ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) برطانیہ کی ٹینس سٹار ایما رادوکانو وہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میچ کے دوران طبی مسائل کے باعث میچ دستبردارہوگئیں ۔ای ایس پی این کے مطابق 25 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی این لی کو 22 سالہ برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما رادوکانو کے خلاف ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میچ میں پہلے سیٹ میں 1-6 کی برتری حاصل تھی دوسرے سیٹ کا کھیل 1-4 تک پہنچا تو ایما رادوکانو میچ کے دوران طبی مسائل کے باعث میچ دستبردارہوگئیں اور امریکی ٹینس کھلاڑی این لی نے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

چین کے شہر وہان کے وینیو آپٹکس ویلی انٹرنیشنل ٹینس سینٹرمیں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ابتدائی میچ میں برطانیہ کی ٹینس اسٹار ایما رادوکانو نے وہان اوپن کے پہلے راؤنڈ کے دوران طبی مسائل کے باعث اپنا میچ ادھورا چھوڑتے ہوئے دستبرداری اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

ایمارادوکانو نے دوسرے سیٹ کے دوران میڈیکل ٹائم آؤٹ لیا اور بعد ازاں مقابلے سے دستبردار ہو گئیں۔

رادوکانو کی حالیہ فارم میں بہتری دیکھنے میں آئی تھی، جہاں وہ ومبلڈن اور یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ تک پہنچی تھیں، تاہم اس کے بعد وہ کوریا اوپن اور چائنا اوپن کے بالترتیب ٹاپ 16 اور 32 میں ہی باہر ہو گئی تھیں۔ایما رادوکانو نے 2021 کا یو ایس اوپن جیت کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کی تھی تاہم انجریز اور فٹنس مسائل ان کی کارکردگی پر مسلسل اثر انداز ہو رہے ہیں۔