پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے ٹکٹس کی فروخت شروع

منگل 7 اکتوبر 2025 17:46

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے ٹکٹس کی فروخت شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو گئی ۔آن لائن ٹکٹس pcb.tcs.com.pkپر دستیاب ہیں ۔لاہور اور راولپنڈی ٹیسٹ میچز کے لیے جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم اور وی آئی پی انکلوژرز میں داخلہ فری ہو گا ۔

(جاری ہے)

جبکہ لاہور اور راولپنڈی ٹیسٹ کے فزیکل ٹکٹس 8اکتوبر سے ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز پر ملیں گے۔

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹس 16 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔ایک شناختی کارڈ پر پانچ ٹکٹس خریدی جا سکیں گی۔ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لئے کم از کم ٹکٹ 400روپے میں دستیاب ہے ۔فیصل آباد میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 4، 6اور 8نومبر کو ہوں گے۔فیصل آباد میں جنرل انکلوژر ٹکٹس 400روپے سے شروع، وی آئی پی ٹکٹس 3ہزار روپے میں دستیاب ہے ۔