Live Updates

پاکستان کا پیدا کردہ بہترین کرکٹر صرف عمران خان، وسیم اکرم کا ن لیگ کے حامی صحافی کو جواب

براہ مہربانی اس بحث کو اب ختم کر دیں، وسیم اکرم کا نام لیے بغیر شہزاد غیاث شیخ جواب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 اکتوبر 2025 17:49

پاکستان کا پیدا کردہ بہترین کرکٹر صرف عمران خان، وسیم اکرم کا ن لیگ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اکتوبر 2025ء ) جیل میں بند عمران خان پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان اور سابق وزیراعظم ہیں، ان کی پہچان صرف سیاست نہیں کرکٹ بھی ہے، اس کے علاوہ شوکت خانم، نمل جیسے فلاحی کام بھی۔
دو روز قبل عمران خان کی 73 ویں سالگرہ منائی گئی، کرکٹ مداحوں اور پی ٹی آئی سپورٹرز نے انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ 
 اس موقع پر سری لنکن سپورٹس تجزیہ کار ڈینیل الیگزینڈر نے سوال کیا کہ کیا پاکستان نے کبھی عمران خان سے بڑا کوئی کھلاڑی پیدا کیا ہے؟‘۔

 
اس پر ن لیگ کے حامی سمجھے جانیوالے پوڈکاسٹر شہزاد غیاث شیخ نے جواب دیا کہ کرکٹنگ صلاحیت کے اعتبار سے بڑا؟ وسیم اکرم، سٹار بننے کی صلاحیت کے اعتبار سے بڑا؟ شاہد آفریدی‘۔

(جاری ہے)

 
اس پر وسیم اکرم نے نام لیے بغیر شہزاد غیاث شیخ کو جواب دیا کہ ’پاکستان نے پیدا کیا گیا بہترین کرکٹر ایک اور صرف ایک کپتان عمران خان ہے اور براہ مہربانی اس بحث کو اب ختم کر دیں‘۔

 
معروف وکیل اور صحافی عبدالمعیز جعفری نے شہزاد غیاث شیخ کو جواب دیا کہ ’کرکٹنگ صلاحیت کو اعداد و شمار سے ماپا جا سکتا ہے۔ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں عمران خان کے اعداد و شمار اپنی پوری کیریئر بھر وسیم اکرم سے بہتر ہیں۔ سٹار پاور؟، ہالی ووڈ سٹار جو کرکٹ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے سوائے اس کے کہ یہ بیس بال جیسی کچھ چیز ہے، وہ جانتے تھے کہ اسے کھیلنے والا کوئی شخص ہے جس کا نام عمران خان ہے، جو ورلڈ کپ جیتنے والا تھا۔

 
انہوں نے مزید کہا کہ ادھر شاہد آفریدی کو یہ بھی نہیں پتہ کہ ایل بی ڈبلیو کیا مطلب ہے اور اس کی قیادت کی حیثیت سے سب سے مشہور لمحات یہ تھے کہ اس نے ایک سیریز کے درمیان صرف ایک میچ کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دے دیا اور دوسرا جہاں اسے کرکٹ بال کو کاٹتے ہوئے دیکھا گیا تاکہ اسے نقصان پہنچایا جائے‘۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات