Live Updates

پاکستان اورجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئندہ شیڈول سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز

منگل 7 اکتوبر 2025 22:20

پاکستان اورجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئندہ شیڈول سیریز ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئندہ شیڈول سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی ہے۔ شائقین کرکٹ اب اپنی نشستوں کے لیے ٹکٹس آن لائن ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk سے حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے ٹیسٹ میچز کے لیے جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم اور وی آئی پی انکلوژرز میں داخلہ بالکل مفت ہو گا تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کو میدان میں آنے کا موقع مل سکے۔

(جاری ہے)

دونوں شہروں کے ٹیسٹ میچز کے فزیکل ٹکٹس 8 اکتوبر سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹی 20 انٹرنیشنل اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹس 16 اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹس خریدی جا سکیں گی۔ ٹی 20 میچز کے لیے کم از کم ٹکٹ کی قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد میں شیڈول تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ان میچز کے لیے جنرل انکلوژر کے ٹکٹس 400 روپے سے شروع ہوں گے جبکہ وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس 3 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات