Live Updates

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ چیمپین شپ،عبد الرحیم اور محمد ندیم کی تباہ کن بالنگ ،امان اللہ کی شاندار بیٹنگ

منگل 7 اکتوبر 2025 19:12

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ چیمپین شپ،عبد الرحیم اور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ چیمپین شپ( کراچی ریجن ) میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ دارالعلوم کورنگی گرانڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں این جے وی گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول نے دی سیڈر اسکول کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ این جے وی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

امین رضا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے 54، ایاز علی نے 26 اور عبدل مجیب نے 25 رنز بنائے۔ میڈیم پیسر عبدل رحیم نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز دیکر 6 جبکہ عبداللہ احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔جواب میں دی سیڈر اسکول کی ٹیم 30 اوورز میں 153 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد نے 27 اور حسان آصف نے 26 رنز بنائے۔انتظار احمد، اصغر علی اور فیاض محمد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

آئی بی اے گرانڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ممتاز گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نے میجر ضیا الدین عباسی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کو 134 رنز سے ہرا دیا۔ ممتاز گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ امان اللہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 74، شیخ محمد جرار نے 3 چوکوں کی مدد سے 51، محمد زہیر نے 29 اور محمد مزمل نے 24 رنز بنائے۔

بلال احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا ۔جواب میں میجر ضیا الدین عباسی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کی ٹیم 110 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔محمد حمدان نے 4 چوکوں کی مدد سے 44 اور ذیشان احمد نے 17 رنز بنائے۔میڈیم پیسر محمد ندیم نے جارحانہ بالنگ کرتے ہوئے 36 رنز 6 جبکہ امان اللہ اور محمد حمزہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات