بیوٹمزیونیورسٹی کوئٹہ کے شعبہ بائیوٹیکنالوجی کےوفد کا جامعہ بلوچستان کوئٹہ کی فیکلٹی آف فارمیسی و ہیلتھ سائنسز کا دورہ

منگل 7 اکتوبر 2025 16:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ کے شعبہ بائیوٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے وفد نے جامعہ بلوچستان کوئٹہ کی فیکلٹی آف فارمیسی و ہیلتھ سائنسز کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت بیوٹمز یونیورسٹی کے شعبہ بائیوٹیکنالوجی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نعیم احمد نے کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق، ڈاکٹر رمیز اسحاق اور ڈاکٹر عبد الواجد بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران وفد نے فیکلٹی کی لیبارٹریز، کلاس رومز اور دیگر تدریسی و تحقیقی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی، ڈین فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کاکڑ اور دیگر فیکلٹی اراکین سے تعمیری ملاقات ہوئی۔ترجمان جامعہ بلوچستان کے بیان کے مطابق دورے کا مقصد جامعہ بلوچستان کے تعلیمی ڈھانچے کا مشاہدہ کرنا تھا تاکہ بیوٹمز یونیورسٹی میں مستقبل میں فارمیسی کا ایک معیاری شعبہ قائم کیا جا سکے۔ وفد نے جامعہ کی سہولیات، تدریسی ماحول اور فیکلٹی کی قابلیت کو سراہا۔دونوں جامعات نے باہمی تعلیمی اشتراک، تحقیق میں تعاون اور علم کے تبادلے پر آمادگی کا اظہار کیا تاکہ صوبے میں فارماسیوٹیکل تعلیم کو فروغ دیا جا سکے۔