الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے 6ماہ قبل مردم شماری کی صورت میں انتخابی حلقہ بندیاں نہ کرانے کی تجویز دیدی

منگل 7 اکتوبر 2025 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے 6ماہ قبل مردم شماری کی صورت میں انتخابی حلقہ بندیاں نہ کرانے کی تجویز دے دی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومت کو عام انتخابات میں تاخیر سے بچنے اور پولنگ سٹیشنز سمیت ووٹر لسٹوں کی تکمیل میں درپیش مشکلات حل کرنے کیلئے کئی تجاویز دے دی گئی ہیں ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ گائوں اور دیہات کی سطح پر گلیوں اور گھروں کو بھی نمبر الاٹ کئے جائیں اسی طرح نئے اور پرانے شناختی کارڈز پر پتے درست کیے جائیں کیونکہ اس سے ووٹر لسٹوں اورپولنگ اسٹیشنز کے قیام میں مسائل پیدا ہوتے ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق گلی یا گھر نمبر موجود نہ ہونے کی وجہ سے تصدیق کا عمل مشکل ہو جاتا ہے اسی طرح نئی ہائوسنگ سوسائٹیز کے این او سی کے اجرا سے متعلق قانون سازی کرنی چاہیے،الیکشن کمیشن کے مطابق گلیاں نمبر اور مکان نمبر نہ بنانے والی ہاسنگ سوسائٹیز کو این او سی نہ دیا جائے،الیکشن کمیشن کے مطابق موجودہ سوسائٹیز اور ٹانز کی گلیوں اور مکانات کے نمبرز لگائے جائیںاور دیہاتوں میں بستیوں کی گلیوں اور مکانات کو بھی نمبر الاٹ کیے جائیں کیونکہ نامکمل ایڈریس سے ووٹرز کی درست طور پر نشاندہی نہیں ہو پاتی ہے االیکشن کمیشن کے مطابق اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے سے 6 ماہ قبل مردم شماری ہو تو حلقہ بندیاں نہیں ہونی چاہیے اور انتخابات میں تاخیر سے بچنے کیلئے حلقہ بندیاں الیکشن کے بعد ہونی چاہیے الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے دوران عملے کی بھرتی بھی ایک بڑا چیلنج رہی ہے وٹرز رجسٹریشن تصدیق میں شامل سٹاف کو الیکشن آفیشل ڈیکلیئر کیا جائے اورغلطی کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔

۔۔۔۔اعجاز خان