احمدپورشرقیہ ،ضلع بھر میں اوور لوڈ ویگنوں، رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اغاز

منگل 7 اکتوبر 2025 23:04

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ضلع بھر میں اوورلوڈ ویگنوں رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اغاز' بچوں کو غیر محفوظ طریقے سے سکول سے لانے کیلئے جانے والے ڈرائیورز گرفتار' گاڑیاں بھی ضبط کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر بہاولپور چوہدری محمد ساجد نے عوام الناس کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ٹریفک پولیس بہاولپور کی جانب سے ضلع بھر میں اوور لوڈ وینز/رکشاؤں اور بچوں کو غیر محفوظ طریقے سے سکول لانے لے جانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔

غفلت کے ارتکاب پر صرف ڈرائیورز ہی نہیں گاڑیاں بھی ضبط کی جائیں گی۔ بچوں کی جان کے تحفظ کیلئے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ قوم کے نونہالوں کی جان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے والدین، اسکول انتظامیہ اور ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ محفوظ سواری کو یقینی بنائیں۔\378