جی سی یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کا نیابلاک مکمل ، مزید79 طالبات کے لیے رہائش دستیاب

منگل 7 اکتوبر 2025 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) جی سی یونیورسٹی میں روتھ فا گرلز ہاسٹل کا نیا بلاک مکمل ہوگیا ، نئے بلاک کی تکمیل سے ہاسٹل کی گنجائش میں اضافہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر محمد عمر چوہدری نے بتایا کہ مزید 79طالبات کیلئے رہائش دستیاب ہو گی، روتھ فا گرلز ہاسٹل کی مجموعی گنجائش 282طالبات تک پہنچ گئی۔نیا بلاک جدید ڈائننگ ہال، وزیٹر روم اور عبادت گاہ پر مشتمل ہے ۔ہاسٹل میں سپرنٹنڈنٹ کی رہائش، ایڈمن دفاتر و کیفے ٹیریا کی سہولت بھی موجود ہے ۔روتھ فا ہاسٹل کو 100کلو واٹ سولر پاور یونٹ سے مزین کیا گیا ۔250کے وی اے جنریٹر سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی۔

متعلقہ عنوان :