سیلاب کی وجہ سے 60 ہزاربچوں کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہوا ہے‘ وزیرتعلیم پنجاب

منگل 7 اکتوبر 2025 22:16

سیلاب کی وجہ سے 60 ہزاربچوں کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہوا ہے‘ وزیرتعلیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے 60ہزار بچے سکول نہیں جا پا رہے، 415سکولوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم ہیں جہاں ہزاروں متاثرین تاحال پانی گزین ہیں۔ دوسری جانب 100کے قریب سکول کی عمارات کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے وہاں تعلیمی سلسلہ جاری رکھنا کسی صورت ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لرننگ لاسز کم کرنے کیلئے نہ صرف 3شفٹوں میں عارضی سکولز چلائے جا رہے ہیں بلکہ 45ہزار بچوں کیلئے یونیسیف کی مدد سے ٹینٹ سکولز بھی بنانے جا رہے ہیں جو آئندہ ہفتے سے اپنا کام شروع کر دیں گے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ جزوی نقصان کا شکار ہونے والی عمارتوں کی مرمت کیلئے بجٹ جاری ہو چکا ہے۔ ان کی بحالی کا کام جلد شروع کر کے 90دن میں متاثرہ سکولوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔