مالدیپ نیشنل یونیورسٹی وفد کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

منگل 7 اکتوبر 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مالدیپ نیشنل یونیورسٹی کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ وفد کے ارکان نے دارالحکومت کے دورے کا آغاز کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد سے کیا۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت وائس چانسلر عائشہ شہناز آدم کر رہی ہیں ، کامسیٹس یونیورسٹی پہنچنے پر وفد کا استقبال یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر ساجد قمر اور ان کی ٹیم نے کیا۔دورے کے دوران ایم این یو وفد نے یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیز اور شعبہ جات کا جائزہ لیا اور تعلیمی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھا۔دورے کی خاص بات طلبہ کے درمیان براہ راست ملاقاتیں تھیں، جہاں کامسیٹس کے طلبہ نے مالدیپ کے مہمان طلبہ کو کیمپس کا دورہ کروایا اور نئی دوستیاں قائم ہوئیں۔