جی ایچ کیو حملہ کیس ،کسی گواہ کی شہادت ریکارڈ نہ ہو سکی

منگل 7 اکتوبر 2025 21:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی، اڈیالہ جیل سماعت کے دوران استغاثہ کے کسی بھی گواہ کی شہادت ریکارڈ نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

منگل کوجیل ٹرائل بحال ہونے کے بعد 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی پہلی سماعت اڈیالہ جیل میں جج امجد علی شاہ نے کی۔سماعت کے دوران استغاثہ کے کسی گواہ کی شہادت ریکارڈ نہ ہو سکی، اس موقع پر پراسیکیوشن ٹیم، گواہان، وکلا صفائی بھی عدالت میں موجود تھے۔وکلا صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں اپنے موکل سے مشاورت اور ہدایات کے لئے ملاقات کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے وکلا صفائی کی استدعا منظور کرلی، عدالت نے سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کردی۔