Live Updates

جماعت الصالحین پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سروری کی زیر صدارت تنظیم کا اجلاس

منگل 7 اکتوبر 2025 21:05

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) جماعت الصالحین پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سروری کی زیر صدارت تنظیم کا اجلاس محمد فرحان غوری قادری سعیدی کی رہائش گاہ سکھر میں ہوا جس میں جماعت الصالحین پاکستان ضلع سکھر کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق صدر محمد سلیمان چاچڑ، جنرل سیکریٹری اظہر احمد خان ایڈووکیٹ، چیف آرگنائزر غلام شبیر لغاری، نائب صدر محمد فرحان غوری قادری سعیدی ، معان خصوصی انعام الٰہی عرف روفی شمسی سعیدی، آغا تابش خان سعیدی، آغا دانش خان سعیدی، محمد سلیم اعوان، مولانا اعظم سعیدی، منصور لاشاری ہونگے۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سروری نے کہا کہ ہمارے سامنے عالم اسلام کے بہت سارے مسائل ہیں وطن عزیز پاکستان بحرانوں میں گھرا ہوا ہے مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت، بدامنی جیسے عفریت ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت الصالحین امت مسلمہ کا پلیٹ فارم ہے ہم نے عالمی سطح پر مسلمانان عالم کیلئے آواز حق بلند رکھنی ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قیام کے مقاصد کے حصول کیلئے قائد اعظم اور اقبال کے افکار و نظریات کو عام کرکے ملک کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے آگے بڑھنا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے نظام حق ، قرآن و سنت کی بالادستی ہمارا مشن ہے پاکستان میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کی راہ ہموار کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے ضلع بھر کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اب تنظیم کا کام ذمہ داری سے کرنا ہے اور مثبت نتائج دینے ہیں۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات