بجلی صارفین کو جعلی نوٹس بھجوانے والا گروہ متحرک

چیکنگ کے دوران میٹرخراب ہونے کی دھمکی ،اضافی بل چارج کرنے کانوٹس کا اجراء

منگل 7 اکتوبر 2025 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی صارفین کوجعلی نوٹس بھجوانے والاگروہ متحرک ہوگیا۔پوش علاقوں میں جعلی انسپکشن ٹیم کے نام سے صارفین کونوٹس موصول ہونے کاانکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

صارفین کوچیکنگ کے دوران میٹرخراب ہونے کی دھمکی لگائی گئی۔دھمکی کے ساتھ صارفین کواضافی بل چارج کرنے کانوٹس بھی بھجوایاگیا۔نوٹس پرموبائل نمبردرج کرکے صارفین کورابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔رابطہ پرصارفین سے مختلف ایپس کی مددسے بھاری رقوم بھجوانے کامطالبہ کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :