میڈرڈ میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

بدھ 8 اکتوبر 2025 09:30

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دو تاحال لاپتہ ہیں اور متعدد مزدور زخمی ہوئے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق حادثہ سیاحوں میں مقبول علاقے پلازا میئر کے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

فائر فائٹرز عمارت کے ملبے میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جہاں متعدد منزلوں کی چھتیں گرنے سے تباہی ہوئی۔مرکزی حکومت کے نمائندے فرانسسکو مارٹن آگویری کے مطابق حادثے کے باعث عمارت کی تمام منزلیں منہدم ہو کر بیسمینٹ تک بیٹھ گئیں۔ متاثرہ عمارت کے ساتھ واقع دیگر عمارات کو بھی خالی کرایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :