عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

بدھ 8 اکتوبر 2025 10:10

سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) عالمی منڈی میں بدھ کو بھی خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔رائٹرز کے مطابق عالمی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز 48 سینٹ یا 0.7 فیصد بڑھ کر 65.93 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 51 سینٹ یا 0.8 فیصد بڑھ کر 62.24 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

(جاری ہے)

ایل ایس ای جی آئل ریسرچ کے سینئر تجزیہ کار امریل جمیل نے کہاکہ مارکیٹ اس وقت قیمتوں کے حوالے سے ایک غیر یقینی کیفیت میں ہے، ایک جانب زیادہ رسد کے خدشات ہیں جبکہ دوسری طرف یہ توقع کہ پیداوار میں اضافہ اتنا تیز نہیں ہوگا جتنا پہلے سوچا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ تاجر روسی خام تیل کی ترسیلات پر جاری قدغن کے باعث لمبے سودے برقرار رکھے ہوئے ہیں جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :