سعودی ولی عہد سے اردن کے فرمانروا کا ٹیلی فونک رابظہ،باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 10:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ٹیلی فون پر رابظہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران نمایاں علاقائی صورتحال کا جائزہ کے ساتھ جوائنٹ ایکشن بڑھانے، سلامتی اور استحکام کے حصول کےلیے کوششوں کو تیز کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔