بھکر ،خوفناک حادثہ ، دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد موقع پر جانبحق

بدھ 8 اکتوبر 2025 12:36

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) بھکر دریا خان روڈ برگیڈیئر شفیق ہسپتال کے قریب کار اور ٹرک میں خوفناک حادثہ ہوا ، کار میں سوار 4 افراد موقع پر جانبحق ہوگئے ، جن میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جانبحق ہونے والوں کی شناخت محمد علی ولد محمد جمیل عمر 25 سال، محمد آصف ولد محمد جمیل عمر 40 سال ، محمد اصغر ولد حسین بخش عمر 41 سال ، محمد اسامہ ولد محمد اختر عمر 23 کے نام سے ہوئی ۔ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیاڈیڈ باڈیز کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر شفٹ کر دیا گیا، بدنصیب کار کوٹلہ جام دریا خان کی طرف سے بھکر آرہی تھی۔\378

متعلقہ عنوان :