میانوالی،مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے

بدھ 8 اکتوبر 2025 12:48

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق شکر درہ روڈ پر جلیبی موڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث مزدا ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں گر گیا جسکے نتیجہ میں پشاور کا رہائشی وقار احمد جا بحق جبکہ مغل رابیعہ اور خالد نواز سکنہ پشاور شدید زخمی ہو گئے میت اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کالاباغ منتقل کر دیا گیا حادثہ میں مزدا ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا،زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے علاوہ ازیں جنڈانوالہ علی خیل روڈ پر کار اور ویگن میں خونریز تصادم سرگودھا کا رہاشی سرفراز خان موقعہ پر جاں بحق جبکہ عثمان نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جنکو فوری طور قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا دونوں سرگودھا کی ایک میڈیسن کمپنی کے ملازم بتائے گئے ہیں جبکہ نواحی علاقہ کوٹ چاندنہ ( تحصیل عیسی خیل) میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا قتل کی وجوہات ابھی تک سامنے نہ آ سکی ہیں ٹولہ بانگی خیل پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔