میر پور ماتھیلو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مقامی صحافی طفیل رند کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 13:44

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) میرپور ماتھیلو میں مقامی صحافی کو بچوں کے سامنے قتل کردیا گیا ۔ سندھ کے علاقے میرپور ماتھیلو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی طفیل رند کو قتل کردیا، صدمہ سے بھتیجی بھی انتقال کر گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق میرپور ماتھیلو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی طفیل رند کو اس وقت قتل کردیا جب وہ اپنے بچوں کو گھر سے سکول چھوڑنے جارہا تھا۔ صحافی طفیل رند کی سات سالہ بھتیجی بھی ان کے ساتھ تھی جو صدمے سے انتقال کر گئی ہیں ۔ مقتول کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کردی گئی ہے ۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے واقعہ کی تفتیش جاری ہے، مقتول کا اپنی برادری سے تنازع چل رہا تھا ۔