راجوری میں ایک بڑے بینک فراڈ کے خلاف لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 8 اکتوبر 2025 15:21

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں ضلع راجوری کے علاقے پالما میں ایک بڑے بینک فراڈ کے منظر عام پر آنے پرلوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشتعل افراد نے سڑکوں پر نکل کرراجوری کوٹرنکا روڈ کو بند کردیا اور اپنی محنت سے کمائی گئی رقم کی فوری واپسی اور سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے بینک حکام پر عوامی فنڈز میں خرد برد کا الزام لگایا اور معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔بینک کے ڈپٹی جنرل منیجر راجوری راجیو ڈھینگرا نے صحافیوں کو بتایا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کے لئے ایک خصوصی انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔