ریسکیو 1122 نوشہرہ ٹرینگ ونگ ٹیم کی جانب سے فرضی مشقیں اور فرسٹ ایڈ و فائر سیفٹی حوالے ٹریننگ ورکشاپ

بدھ 8 اکتوبر 2025 15:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122خیبر پختونخوا ڈاکٹر میر عالم خان کی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو 1122 نوشہرہ کی جانب سے عوامی آگاہی اور تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ ملک اشفاق حسین کی قیادت میں ٹریننگ ونگ ٹیم نوشہرہ مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ساتھ مشترکہ تربیتی مشقوں اور ورکشاپس کا انعقاد کر رہی ہیں تاکہ عوام کو ایمرجنسی کی صورت میں بروقت اور مؤثر مدد فراہم کی جا سکے۔

ترجمان ریسکیو1122نوشہرہ کے مطابق اسی سلسلے میں ریسکیو 1122 نوشہرہ اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے مابین آضاخیل کے مقام پر فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ٹرینگ ونگ انچارج حضرت علی شاہ نے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کوٹریفک حادثات اور آئل ٹینکر میں آگ لگنے کی صورت میں ابتدائی اقدامات، ریسکیو آپریشن اور عوامی حفاظت کے حوالے سے عملی مظاہرے کیے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی ریسکیو 1122 نوشہرہ ٹریننگ ونگ ٹیم نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس حکیم آباد نوشہرہ کے تمام اہلکاروں کے لیے فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی ٹریننگ ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا تھا۔ورکشاپ کے دوران ریسکیو ٹریننگ ٹیم نے اہلکاروں کو روڈ ٹریفک حادثات، آگ بجھانے کے عملی طریقے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی تربیت دی۔ ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے بیسک لائف سپورٹ پروگرام کے تحت زخمیوں کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے اور ایمرجنسی صورتحال میں درست ردعمل دینے کے عملی مظاہرے بھی کروائے۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ تربیت، جدید سہولیات اور عوامی خدمت کے جذبے کو بے حد سراہا اور آئندہ بھی مشترکہ تربیتی مشقوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :