راولپنڈی،سکول بچوں کوزیبرا کراسنگ، سٹاپ لائن ،ٹریفک سگنل،سیٹ بیلٹ،ہیلمٹ کے استعمال متعلق آگاہی فراہم

بدھ 8 اکتوبر 2025 18:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات اور سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایات پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ کا تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں مصروف، ٹریفک سائن ہمارے محافظ ہیں انکو سمجھ کر ان کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے احکامات اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے احکامات پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ انسپکٹر طاہرہ کنول اور انسپکٹر فیصل عزیز کا اپنی ٹیم کے ہمراہ تعلیمی اداروںمیں سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں مصروف عمل۔

ایجوکیشن ونگ کی ٹیم نے سکول کے بچوں کوزیبرا کراسنگ، سٹاپ لائن ،ٹریفک سگنل،سیٹ بیلٹ،ہیلمٹ کا استعمال اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق بذریعہ ریڈی روڈ میپ کے ذریعے عملی طور پر آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے کہاکہ ہمارے بچے اس ملک کا مستقبل ہیں انکی اچھی تربیت و ترقی کیلئے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ٹریفک ایجوکیشن بھی ضروری ہے تا کہ ہر بچہ یہ جان سکے کہ روڈ پر اسے کیا کرنا ہے اور کس طرح اپنے آپ اور دوسروں کو روڈحادثات سے محفوظ رکھنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ٹریفک قوانین کو سمجھ کر ان پر ذمہ داری کے ساتھ عمل پیرا ہونا مہذب قوم کی پہچان ہے۔ شاہراہوں پر ٹریفک سائن بورڈ ہمارے محافظ ہیں انکو سمجھ کر ان کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔

متعلقہ عنوان :