میپکو نے جنوبی پنجاب میں 38کروڑ کی لاگت سے 12 ہائی ٹینشن فیڈرز کے منصوبے مکمل کر لئے

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر لائن لاسز میں کمی اور بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ’’انرجی لاس ریڈکشن (ELR)‘‘ منصوبے کے تحت 12 ہائی ٹینشن فیڈرز کے ترقیاتی منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں جن پر مجموعی طور پر 38 کروڑ 19 لاکھ روپے لاگت آئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل چیف انجینئر کنسٹرکشن میپکو فرحان شبیر ملک کے مطابق لائن لاسز کو کم سے کم سطح پر لانے کے لیے پرانے کنڈکٹرز کو جدید کنڈکٹرز سے تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ ایریا پلاننگ اور لوڈ شفٹنگ کے ذریعے صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ستمبر 2025ء کے دوران مکمل کیے گئے منصوبوں میں ملتان سرکل کے 11 کے وی مخدوم جہانیاں فیڈر (جلال پور پیروالہ گرڈ اسٹیشن) پر 21 کروڑ 27 لاکھ روپے، ڈی جی خان سرکل کے 11 کے وی واراسہرا فیڈر (کروڑ لعل عیسن گرڈ اسٹیشن) پر 10 کروڑ 98 لاکھ 48 ہزار روپے، جبکہ 11 کے وی چک بزدار، نظام آباد، بوہی وار، ترنڈہ، رفیق آباد، ٹی پی لنک 8+9، ساہیوال روڈ، نادروالی، فتح شاہ، چک 22/WB اور ظفر شہید فیڈرز پر بھی مجموعی طور پر کروڑوں روپے کی لاگت سے ری کنڈکٹرنگ اور ایریا پلاننگ کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :