بی آئی ایس پی کا یونیسیف کے تعاون سے سماجی رویوں میں تبدیلی سے متعلق مشاورتی ورکشاپ

بدھ 8 اکتوبر 2025 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی)کی جانب سے یونیسیف اور دیگر اہم شراکت داروں کے تعاون سے سماجی رویوں میں تبدیلی سے متعلق مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کراچی میں کیاگیا جس کا مقصد خاندانوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کیلئے خاص طور پر کم عمر بچوں اور نو عمر بچیوں کیلئے موثر اور قابلِ عمل حکمتِ عملیوں کی نشاندہی کرنا تھا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی ذوالفقار شیخ نے ورکشاپ میں شرکت کی اور سماجی تحفظ کے پروگراموں میں سماجی رویوں میں تبدیلی کو شامل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بی آئی ایس پی معاشرے کے پسماندہ طبقات کو معاونت فراہم کر رہا ہے اوراس موقع پر خاص طور پر بینظیر نشوونما پروگرام کا ذکر کیا جو حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور 6سے 24ماہ کی عمر کے بچوں کو صحت اور غذائیت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے، بشرطیکہ وہ بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہوں۔

تقریب میں حکومتی اداروں، سول سوسائٹی اور ترقیاتی شراکت داروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، شرکا ء نے انٹریکٹو سیشنز اور گروپ مباحثوں کے ذریعے تجربات، شواہد اور معلومات کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :