کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے میاں و بیوی کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 8 اکتوبر 2025 23:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے ملزم میاں و بیوی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سول لائن کے علاقہ میں ملزمان حبیب سلیم اور اس کی اہلیہ صدف نے گھریلو ملازمہ 14 سالہ زنیرہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔جسم پر گرم چمٹے لگا کر جسم داغ داغ کرتے ہوئے سر کے بال کاٹ ڈالے۔ حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او سول لائن علی اکبر نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گھریلو ملازمہ بچی کو پولیس تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔