نوجوانوں کو کلامِ اقبال کی تفہیم سے روشناس کروانا بہت ضروری ہے ،پروفیسر ڈاکٹر قمر اقبال

جمعرات 9 اکتوبر 2025 11:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) بزم فکر اقبال پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر قمر اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کو کلامِ اقبال کی تفہیم سے روشناس کروانا بہت ضروری ہے کیونکہ علامہ محمد اقبال ہر دور کے شاعر ہیں اس لیے ان کے افکارہمارے لیے جذباتی وابستگی رکھتے ہیں۔ اقبال نے خوابیدہ قوم کو بیدار کر کے انھیں دعوتِ عمل دی۔

پاکستان میں ان کے فرمودات فروغ پا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے یونیورسٹی شعبہ اردو کے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزم فکر اقبال ملک بھر میں فروغ اقبالیات کے لیے ہمہ تن مصروف عمل ہے۔ڈاکٹر ساجد جاوید چودھری نے کہا کہ نومبر 2025 میں دو روزہ کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں بانگ درا کے سو سال کے حوالے سے گفتگو ہوگی ۔کلام اقبال کی گائیکی اس کا حصہ ہوگی۔ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے یقین دلایا کہ بزم فکر اقبال کے ساتھ تعاون جاری رہے گا اور اس کو مزید فعال بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔