Live Updates

ن)لیگ کی قیادت ملک کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے،چوہدری اسد الرحمن

جمعرات 9 اکتوبر 2025 12:43

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) کمالیہ کے سابق رکنِ قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی پالیسیوں کا محور صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا مشن بنایا، ملک میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے ، بجلی کے منصوبے ، سڑکوں کا جال اور جدید انفراسٹرکچر اسی جماعت کا کارنامہ ہے ۔مسلم لیگ ن ہی وہ جماعت ہے جو بحرانوں سے نکال کر ملک کو مضبوط معیشت اور روشن مستقبل کی طرف لے جا سکتی ہے ۔ عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کس نے ملک کی خدمت کی اور کس نے صرف نعروں پر وقت ضائع کیا۔

مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔چوہدری اسدالرحمن نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی قیادت کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں، عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں اور آنے والے وقت میں پارٹی کے کامیاب سیاسی سفر کے لیے متحد رہیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات