سعودی ائیرلائن فلائی ناس کا جدہ اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازیں چلا نے کا اعلان

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:08

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) سعودی عرب کی ایئرلائن فلائی ناس نے جدہ اور ماسکو کیدرمیان ایک نے براہ راست روٹ کا اعلان کیا ہے۔جدہ اور ماسکو کے درمیان پروازیں رواں سال 23 دسمبر سے شروع کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

سعودی ٹورازم اتھارٹی اور ایئر کنیکٹیویٹی پروگرام کے تعاون سے شروع کیے جانے والا یہ روٹ ماسکو کے ساتھ روابط بڑھائے گا۔جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ماسکو کے ونوکوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔یاد رہے کہ فلائی ناس نے اگست میں ماسکو اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کیا تھا۔