صدرِ زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پرخراج تحسین

جمعرات 9 اکتوبر 2025 17:43

صدرِ زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پرخراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اور قوم کا عزم دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک قائم رہے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے میجر سبطین حیدر کی بہادری، قیادت اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر سبطین حیدر نے وطن کے دفاع میں اپنی جان نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی۔

انہوں نے شہید افسر کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ خوارج کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوگا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک فوج اور قوم کا عزم دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک قائم رہے گا، شہداء کی قربانیاں قومی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہیں۔