وزیرداخلہ کا میجر سبطین حیدر کو خراجِ عقیدت

جمعرات 9 اکتوبر 2025 17:45

وزیرداخلہ کا میجر سبطین حیدر کو خراجِ عقیدت
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر نے بہادری سے سات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور اپنی جان دے کر دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر نے اپنے خون سے شجاعت اور جرات کی نئی تاریخ رقم کی، ایسے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ قوم شہید میجر سبطین حیدر کی جرات، شجاعت اور جوانمردی کو سلام پیش کرتی ہے اور ہمیشہ ان کی قربانی کو یاد رکھے گی۔وفاقی وزیرداخلہ نے شہید میجر سبطین حیدر کے خاندان سے دلی ہمدردی اور ِ تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :