کینیڈا، قونصل جنرل پاکستان اور صدر یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کی ملاقات، تعلیمی تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال

جمعرات 9 اکتوبر 2025 17:45

وینکورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) کینیڈا کے شہر وینکوور میں تعینات قونصل جنرل آف پاکستان شہزاد حسین نے کہا ہے کہ بیرونِ ممالک زیرِ تعلیم پاکستانی طلبا کو سہولتیں دینا پاکستانی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔قونصل جنرل شہزاد حسین نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے صدر اور وائس چانسلر ڈاکٹر بینوا آنتوان بیکن سے تفصیلی ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

شہزاد حسین نے بتایا کہ یہ ملاقات تعلیمی روابط کو فروغ دینے کے لیے کر رہے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر بیکن نے قونصل جنرل کو یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبا اور پاکستانی اداروں کے ساتھ جاری تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔ دونوں شخصیات نے یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے ساتھ تعلیمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اس ملاقات میں یونیورسٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے عالمی روابط شیرل ڈومیرسک بھی شامل تھیں۔