صدر آصف علی زرداری کی گائوں اللہ بخش مگسی آمد، رئیس محبوب علی مگسی کے انتقال پر تعزیت

جمعرات 9 اکتوبر 2025 22:00

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری جمعرات کو گائوں اللہ بخش مگسی گئے اور رئیس محبوب علی مگسی کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ رئیس محبوب علی مگسی کے صاحبزادے آفتاب مگسی اور دیگر اہل خانہ معیز خان مگسی، علی جان مگسی اور اسد مگسی نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لانجار، وزیر جیل خانہ جات سندھ حاجی علی حسن زرداری اور بلوچستان کے صوبائی وزیرِ میر علی حسن بروہی بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔