فلپائن میں 7.6 شدت کا زلزلہ، شدید نقصان کا خدشہ

جمعہ 10 اکتوبر 2025 08:40

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) فلپائن کے جنوبی علاقے میں جمعہ کی صبح شدید نوعیت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ فلپائن کے محکمہ آتش فشانی اور زلزلہ پیماکے مطابق، زلزلے کی شدت ابتدائی طور پر 7.6 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق، یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 43 منٹ پر صوبہ داواؤ اورینٹل کے علاقے مانائےکے مشرق میں تقریباً 62 کلومیٹر کے فاصلے پر، سمندر میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ زمینی نوعیتکا زلزلہ ہے، جس کے بعد آفٹر شاکس آنے کا امکان ہے، اور اس سے شدید جانی و مالی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :