گوگل نے پاکستانی طلبا کیلئے ایک سالہ مفت اے آئی پرو پلان متعارف کرادیا

اس پرو پلان کو پانے کیلئے طلبا کو درخواست یا رجسٹریشن کرنا ہو گی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 11:32

گوگل نے پاکستانی طلبا کیلئے ایک سالہ مفت اے آئی پرو پلان متعارف کرادیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) گوگل نے پاکستان میں 18سال یا اس سے زائد عمر کے طلبا کیلئے ایک سالہ مفت اے آئی پرو پلان متعارف کرادیا۔تفصیلات کے مطابق گوگل نے اعلان کیا کہ پاکستان میں وہ طلبہ جن کی عمر 18سال یا اس سے زیادہ ہے، اب ایک سال تک گوگل اے آئی پرو پلان مفت حاصل کر سکتے ہیں۔اس میں گوگل کے جدید ایآئی ٹولز شامل ہیں جیسے کہ جیمینی 2.5پرو ماڈل اور ڈیپ ریسرچ فیچر وغیرہ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اے آئی کو ادیگر گوگل ایپس جیسے جی میل، ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز اور میٹ کے اندر بھی انٹیگریٹ کیا جائے گا تاکہ طلبہ آسانی سے کام کر سکیں جیسے ای-میل سمری، پریزنٹیشنز بنانا اور ڈیٹا اینالیسس وغیرہ۔اس میں دیگر ٹولز جیسے نوٹ بک ایل ایم بھی شامل ہیں۔ ساتھ ہی Veo 3اور Flowجیسے ویڈیو بنانے والے فیچرز سے ٹیکسٹ یا تصویروں سے ویڈیوز بنانے کی سہولت بھی ہوگی۔مفت پلان میں 2 ٹی بی کلاڈ اسٹوریج بھی شامل ہوگی جو ڈرائیو، جی میل اور فوٹوز پر ڈیٹا محفوظ کرنے کیلئے ہے۔اس پرو پلان کو پانے کیلئے طلبا کو درخواست یا رجسٹریشن کرنا ہو گی جو گوگل کے Students Offer یا Gemini Student Offerصفحہ پر دستیاب ہوگی، جہاں طالب علم کی حیثیت Verifyکرنے کے بعد یہ پلان ایکٹیویٹ کیا جا سکتا ہے۔