پنجاب میں پاکستان کا پہلا ایکوبوٹ متعارف کروا دیا گیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 16:11

پنجاب میں پاکستان کا پہلا ایکوبوٹ متعارف کروا دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) پنجاب حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کا پہلا ایکوبوٹ متعارف کروا دیا ۔محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے جدید ایکو بوٹ لانچ کر دیا ہے۔اب پنجاب کے شہری خود اپنے ماحول کے محافظ بنیں گے،ایکو بوٹ شہریوں و محکمہ ماحولیات کے درمیان براہ راست رابطے کانیاذریعہ قائم کیا جارہا ہے،سیکرٹری ماحولیات صلوت سعید کی نگرانی میں تیارمنصوبہ مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ ماحولیات کے مطابق شہری صرف ایک میسج پرشہرکی ایئرکوالٹی جان سکیں گے، لاہور،فیصل آباد،ملتان سمیت بڑیشہروں کاایکیوآئی ریئل ٹائم میں دستیاب ہے۔مصنوعی ذہانت سے لیس ایکو بوٹ شہریوں سے بات بھی کرے گا،’’میرے شہرکی ہواکیسی ہی ‘‘شہری اب ایکوبوٹ سے پوچھ سکیں گے،جواب بھی ملے گا،ایکوبوٹ ماحولیاتی آگاہی اورصحتمندطرززندگی کی رہنمائی فراہم کرے گا،پنجاب حکومت کانیاہدف ٹیکنالوجی کے ذریعے صاف،سرسبزاورصحت مند پنجاب ہے