تھانہ شاہ قبول پولیس کی کارروائیاں، اشتہاری مجرم اور منشیات فروش گرفتار

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) تھانہ شاہ قبول پولیس نے کارروائیوں کے دوران اشتہاری مجرم اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اسلحہ اور آئس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول حشمت خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری مجرم اشفاق اور منشیات فروش کامران کو گرفتار کرلیا۔منشیات فروش نواحی اور متصل علاقوں میں آئس اور دیگر منشیات فراہم کرنے میں ملوث تھا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول، کارتوس اور 505گرام آئس بھی برآمد کی گئی، ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔