صدرِمملکت آصف علی زرداری کا اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی پرخراجِ تحسین

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:38

صدرِمملکت آصف علی زرداری کا اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی پر خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیّب راحت اور دیگر شہداءکی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہمارے عزم کی عکاس ہیں، وطن کے بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرکے تاریخ رقم کی ہے۔