امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپین کو نیٹو سے نکالنے کی تجویز پیش کردی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپین کی جانب سے دفاعی اخراجات میں اضافہ نہ کرنے پر اسے نیٹو سے نکالنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔رائٹرزکے مطابق یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ نےوائٹ ہاؤس میں فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔امریکی صدر نے کہاکہ ان کے پاس دفاعی اخراجات نہ بڑھانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

شاید ہمیں انہیں نیٹو سے نکال دینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب کو سپین سے بات کرنی چاہیے، ان سے پوچھنا چاہیے کہ وہ کیوں پیچھے رہ رہے ہیں۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر نیٹو ممالک نے رواں سال جون میں ایک معاہدے کے تحت یہ طے کیا تھا کہ وہ 2035 تک اپنے دفاعی اخراجات مجموعی قومی پیداوار کے 5 فیصد تک بڑھائیں گےتاہم اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اس ہدف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری فلاحی ریاست اور دنیا کے بارے میں ہمارے نظریے سے مطابقت نہیں رکھتا ہے ۔