پلاسٹک آلودگی کے خلاف عالمی معاہدہ ابھی ختم نہیں ہوا، اقوام متحدہ کی ماحولیاتی سربراہ

جمعہ 10 اکتوبر 2025 14:05

اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یویان ای پی)کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے کہا ہے کہ پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے ایک تاریخی عالمی معاہدہ اب بھی ممکن ہے، اگرچہ مذاکرات دو بار ناکام ہو چکے ہیں اور رواں ہفتے مذاکراتی عمل کے چیئرمین نے بھی اچانک استعفی دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی انٹرویو میں انگر اینڈرسن نے کہا کہ تمام تر اختلافات کے باوجود ممالک مذاکرات پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی مایوسی کا اظہار نہیں کیا اور یہی بات میرے لیے حوصلہ افزا ہے۔

متعلقہ عنوان :