سرگودھا ، مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوانے کیساتھ انتظامیہ کی ریٹ کو چیلنج کر دیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 14:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سرگودھا میں مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوانے کے ساتھ انتظامیہ کی ریٹ کو چیلنج کر دیا جہاں اشیاخوردونوش کے نرخ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا میں ضلعی انتظامیہ کی نرمی کے باعث بڑے گوشت کے قصاب ہڈیاں سرکاری ریٹ 800 روپے پر فروخت کرتے ہوئے اپنی مرضی کا گوشت 1100 روپے اور گاہک کی پسند پر گوشت 1500 روپے کلو اور چھوٹا گوشت 1600 روپے کلو کی بجائے 2200 روپے سے 2500 روپے میں دے کر صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ زمین سے اگانے والی مقامی سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ٹماٹر 400 روپے فی کلو فروخت کر کے دوکاندار انتظامیہ کی ریٹ کو چیلنج کئے ہوئے ہیں۔

اس صورتحال میں عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کی واضع ہدایات پرعوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ڈویژنل،ضلعی اور تحصیل انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :