سعودی عرب میں بارش کا الرٹ جاری ،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:23

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا ہے کہ جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ اور نجران ریجن بارش کی زد میں رہیں گے۔ان ریجن کے کچھ حصوں میں تیز ہواوں، ژالہ باری کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔