چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین کاہیڈ پنجند، علی پور/ مظفرگڑھ کا دورہ

جمعہ 10 اکتوبر 2025 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے ہیڈ پنجند میں محکمہ آبپاشی کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے دوران ایس ڈی او آبپاشی نے انہیں ہیڈ پنجند کی موجودہ صورتحال، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ، ممکنہ سیلابی خطرات اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریگیڈیئر بابر علاؤالدین (ر) نے کہا کہ ہیڈ پنجند جنوبی پنجاب کا اہم مقام ہے، جہاں پانی کے بہاؤ کی درست مانیٹرنگ اور حفاظتی بندوں کی مضبوطی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیلابی صورتحال پر چوبیس گھنٹے نظر رکھی جائے، تمام مشینری و عملہ الرٹ رہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب سے متعلق تمام انتظامات کی مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔