یوم تشکر کے موقع پر صدر انجمن تاجران راجہ ابرار مصطفیٰ و دیگر عوام الناس کا وطن سے محبت کا انوکھا انداز

تھلسیمیااور کسی بھی ایمرجنسی کا شکار مریضوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد اور خون کے عطیات جمع کروائے

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) یوم تشکر کے موقع پر صدر انجمن تاجران راجہ ابرار مصطفیٰ و دیگر عوام الناس کا وطن سے محبت کا انوکھا انداز،تھلسیمیااور کسی بھی ایمرجنسی کا شکار مریضوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد اور خون کے عطیات جمع کروائے۔اپر اڈہ لال چوک میں جاریہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اھتمام جلسہ عام بسلسلہ ''اظہار تشکر''کے موقع پر آر بی سی (RBC) کی جانب سے خصوصی طور پر تھیلسیمیا اور کسی بھی حادثہ یا ایمرجنسی کے مریضوں کو خون کے عطیات دینے کے لیے کیمپ لگایا گیا۔

اس موقع پر صدر انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ راجا ابرار مصطفیٰ سمیت عوامی جائنٹ ایکشن کمیٹی سے محبت رکھنے والوں نے جوق در جوق خون کے عطیات جمع کروائے۔

(جاری ہے)

بلڈ ڈونیشن کیمپ میں تھلیسمیا و ایمرجنسی مریضوں کے لئے خون کے عطیات دینے والوں کا جذبہ دیدنی تھا۔اس موقع پر راجا ابرار مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اس شہر کی آبادکاری میں تاجروں نے ہمیشہ ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا ہے،جب بھی کوئی مشکل ہوئی تاجر برادری نے صف اول میں رہتے ہوئے دامے درمے سخنے کردار ادا کیا ہے اور کتے رہیں گے۔انہوں نے کہا زلزلہ 2005 ہو یا عالمی وبا کورونا مدینہ مارکیٹ کے تاجروں نے لازوال قربانیوں کی داستانیں رقم کی ہیں اور کرتے رہیں گے۔