وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عبدالمجید کے بھائی کا چار سال سے بلاک شناختی کارڈ کھلوا دیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 18:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار عبدالمجید کے بھائی کا چار سال سے بلاک شناختی کارڈ کھلوا دیا گیا۔درخواست گزار عبدالمجید نے بتایا کہ ان کے بھائی کا شناختی کارڈ غیر منصفانہ طور پر پچھلے چار برس سے بلاک ہے۔وہ متعدد بار نادرہ دفتر کے چکر کاٹ چکے ہیں کئی کمیٹیاں کر چکے ہیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام ڈاکومنٹس تمام ریکارڈ کمیٹی اور نادرا دفتر میں پیش کر چکے ہیں اس کے باوجود ہماری شکایت کا ازالہ نہیں کیا جا رہا۔لہذا مجبور ہو کر انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی بلا وجہ تاخیر پر درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بھائی کا بلاک شناختی کارڈ جلد کھول دیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے بھائی کا بلاک شناختی کارڈ ان بلاک کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے ذریعہ ویڈیو پیغام وفاقی محتسب کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :