محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات ٹیم کی کارروائی ،60 کلوگرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد

جمعہ 10 اکتوبر 2025 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) بلوچستان میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 60 کلوگرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز کے مطابق ٹیم نے بارکھان کے علاقے میں کارروائی کے دوران ایک ہینو منی ٹرک نمبر JU-0406 کو مشکوک جان کر روکا، جو بظاہر سیب سے بھرا ہوا تھا تاہم دورانِ تلاشی ڈیزل ٹینک میں بنائے گئے خفیہ خانے سے 60 کلوگرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد ہوئی۔

گاڑی کو تحویل میں لے کر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن بلوچستان کے ترجمان کے مطابق منشیات کے خاتمے کے لیے ہماری مہم صوبے بھر میں بلا امتیاز جاری ہے،افسران اور عملہ دن رات انتھک محنت سے بلوچستان کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔