Live Updates

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق سینیٹرمشتاق احمد خان کی ملاقات

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 17:42

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق سینیٹرمشتاق احمد خان کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مسئلے اور مسلم امہ کے مشترکہ موقف پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے مظلوم فلسطینیوں کے حق اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے موثر اور بھرپور آواز اٹھانے کے کردار کو سراہا اور کہا کہ وہ بین الاقوامی فورمز پر امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پوری قوم کا متفقہ موقف ہے اور پاکستان کے عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا کردار انتہائی ظالمانہ اور ناقابل برداشت ہے۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور عالمی سطح پر مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
Live غزہ امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات